عراق

الانبار میں کھجور کی 80 اقسام کی نمائش؛ کربلا میں پیداوار بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان

الانبار میں کھجور کی 80 اقسام کی نمائش؛ کربلا میں پیداوار بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان

عراق کے صوبہ الانبار میں کھجور کی چوتھی سالانہ ’’کبیسہ‘‘ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 80 سے زائد اقسام کی کھجوریں پیش کی گئی ہیں۔ ان میں برحی، زہدی اور تفاحیہ جیسی معروف اقسام شامل ہیں۔

کھجور کے کاشت کاروں نے پانی کی کمی اور کنویں کھودنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے حکومت سے مزید تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا، عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، محکمۂ زراعت کربلا نے بتایا ہے کہ صوبہ میں موجود تقریباً 30 لاکھ کھجور کے درختوں سے پیداوار 2026ء میں گزشتہ سال کی 1 لاکھ 80 ہزار ٹن کے مقابلے میں بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق اس اضافہ کی اہم وجوہات میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعاون اور کھجور کے درختوں کو متاثر کرنے والے ’’دوباس‘‘ کیڑے کے خلاف مؤثر کارروائیاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button