خبریں

دہلی میں مسلم صحافیوں پر مبینہ پولیس تشدد، صحافتی تنظیموں کی مذمت

دہلی میں مسلم صحافیوں پر مبینہ پولیس تشدد، صحافتی تنظیموں کی مذمت

نئی دہلی: پریس کلب آف انڈیا سمیت متعدد صحافتی تنظیموں نے ساکیت تھانے میں آزاد صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان پر مبینہ پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیموں کے مطابق دونوں صحافی میکس اسپتال کے ایک پروگرام کی کوریج کے دوران پولیس کی جانب سے بدسلوکی کے بعد تھانے لے جائی گئیں، جہاں مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مذہبی نوعیت کی گالیاں بھی دی گئیں۔

صحافتی اداروں نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات، سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے اور پریس کونسل آف انڈیا سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button