ایشیاء

فلپائن کی جانب سے آسیان ممالک میں حلال سرٹیفکیٹ کے معیار کو یکساں بنانے کی کوشش

فلپائن کی جانب سے آسیان ممالک میں حلال سرٹیفکیٹ کے معیار کو یکساں بنانے کی کوشش

دنیا بھر میں حلال مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مشرقی ایشیائی ممالک کی جانب سے شرعی اصولوں کی پابندی مسلم صارفین کی ضروریات پوری کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

حلال مصنوعات کے پیداواری اور تصدیقی معیارات میں یکسانیت سے نہ صرف مسلم صارفین کا اعتماد بڑھے گا بلکہ علاقائی تجارت آسان اور غذائی مصنوعات کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

روزنامہ عرب نیوز کے مطابق، فلپائن کی وزارتِ تجارت و صنعت نے اعلان کیا ہے کہ ملک آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم) کے رکن ممالک کے درمیان حلال سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے مشترکہ معیارات کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد برآمدی اخراجات میں کمی، مشرقِ وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی اور دنیا بھر میں تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کی حلال غذائی مصنوعات کی طلب سے فائدہ اٹھانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button