افریقہ
نائیجیریہ میں مساجد اور دیہات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت، مسلمانوں کے اغوا اور قتل عام کی فوری روک تھام کا مطالبہ
نائیجیریہ میں مساجد اور دیہات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت، مسلمانوں کے اغوا اور قتل عام کی فوری روک تھام کا مطالبہ
افریقہ میں مسلح گروہوں کی جانب سے عبادت گاہوں پر اچانک حملوں اور بدامنی کی مسلسل لہر نے سکیورٹی اور انسانی بحران کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
نیوز ویب سائٹ "ویٹیکن نیوز” کے مطابق، نائیجیریا کی کیتھولک کلیسا کے اعلیٰ عہدیداروں نے ریاست نائجر میں دہشت گردوں کی جانب سے مساجد پر کئے گئے منظم حملے اور 60 سے زائد مسلمان نمازیوں کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔
نائیجیریہ کے کیتھولک کلیسا کے اعلیٰ رہنماؤں نے مسلم برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مساجد پر حملے کو پورے معاشرے پر حملہ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کی فوری رہائی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔




