پاکستان

پاکستان بھر میں 17 ربیع الاول کی مناسبت سے جشنِ میلادِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ اور ولادتِ امام جعفر صادق علیہ السلام

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، سرگودھا، ٹھل اور ملک کے دیگر شہروں میں 17 ربیع الاول 1448ھ کے موقع پر جشنِ میلادِ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ اور ولادتِ باسعادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مذہبی و روحانی محافل کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مراکز میں منعقدہ تقریبات میں علماء و خطباء نے سیرتِ نبوی اور تعلیماتِ امام جعفر صادق علیہ السلام پر روشنی ڈالی، جبکہ نعت، قصیدہ و منقبت خوانی اور درود و صلوات کی محافل بھی منعقد ہوئیں۔ متعدد مقامات پر چراغاں کیا گیا اور شرکائے محافل میں شیرینی و نیاز تقسیم کی گئی۔

مختلف علاقوں میں منعقدہ جشن و محافل میں محبتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرتِ اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ خواتین کے لئے بھی متعدد مقامات پر خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button