
17 ربیع الاول 1448ھ کو ایران بھر، بالخصوص مشہد اور قم میں ولادتِ باسعادت رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی خوشیاں عقیدت و مسرت سے منائی گئیں۔ حرمِ مطہر امام رضا علیہ السلام اور حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کو چراغاں، پھولوں اور میلادی کتیبوں سے سجایا گیا، جبکہ صحنوں میں زائرین کی بڑی تعداد نے نماز، زیارت، تلاوتِ قرآن، نعت، قصائد اور مدح کی محافل میں شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے دیگر شہروں جیسے تہران، شیراز، اصفہان، کاشان سمیت پورے ملک میں محافل کا اہتمام کیا گیا، مومنین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور شیرینی تقسیم کی۔
اسی طرح مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر قم میں جشن و میلاد کا خاص اہتمام ہوا۔ جسمیں فضائل اور نعت و منقبت پڑھی گئی۔ اس محفل میں بڑی تعداد میں علماء، افاضل، طلاب اور مومنین و زائرین نے شرکت کی۔




