اسلامی دنیا
مراکش میں عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ کے موقع پر قدیم شمعوں کے جلوس

پیغمبرِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے مراکش کے شہر سلا میں قدیم اور روایتی ’’شمعوں کے جلوس‘‘ برآمد کیا گیا۔
اس پُرشکوہ مراسم میں شمعوں سے بنے بڑے اور خوب صورت سجے ہوئے ڈھانچوں کو شہر کی سڑکوں پر لے جایا جاتا ہے، جبکہ روایتی گروہوں کی جانب سے تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور نعت و مدح خوانی بھی کی جاتی ہے۔
ٹیلی گرام چینل ’’مؤسسه گفتوگوی ادیان‘‘ کے مطابق، یہ قدیم رسم سیکڑوں سال پرانی ہے اور روحانی پہلوؤں کے علاوہ مراکش کے منفرد ثقافتی ورثے کی ایک نمایاں علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔




