افغانستان
افغانستان کے صوبوں میں پولیو کے 4 نئے کیسز کی نشاندہی، رواں سال متاثرین کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے بعض علاقوں میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ نے شہریوں اور محکمۂ صحت کے حکام کے لیے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔
اس بیماری کے پھیلاؤ سے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور عمر کے بچے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔
روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں ہرات، پکتیکا اور قندھار میں پولیو وائرس کے چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
روزنامہ 8 صبح میں شائع شدہ معلومات کے مطابق، ان نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال کے آغاز سے افغانستان میں پولیو سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ۱۹ ہو گئی ہے۔




