شیعہ مرجعیت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی تربت کربلا کے کسی بھی مقام کی ہو، تربت ہی کا مصداق ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی تربت کربلا کے کسی بھی مقام کی ہو، تربت ہی کا مصداق ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست اتوار، 9 ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی گزشتہ علمی نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی تربت کی حدود کے بارے میں فرمایا: "حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی تربت کربلا کے جس مقام سے بھی حاصل ہو، وہ تربت کے مصداق ہے۔”

معظم لہ نے مزید تاکید فرمائی: "البتہ جتنی تربت حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی قبرِ مطہر کے قریب سے حاصل کی جائے گی، قاعدتاً اتنی ہی زیادہ مؤثر ہوگی۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button