شیعہ مرجعیت
قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے الوعیٰ الشیرازی سیٹلائٹ نیٹ ورک کے دفتر کے مدیر کی ملاقات
قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے الوعیٰ الشیرازی سیٹلائٹ نیٹ ورک کے دفتر کے مدیر کی ملاقات
بیروت میں الوعیٰ الشیرازی سیٹلائٹ نیٹ ورک کے دفتر کے مدیر حسین الشاعر نے قم مقدسہ میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں لبنان میں عالمی الوعیٰ الشیرازی نیٹ ورک کی میڈیا سرگرمیوں اور اہلِ بیت علیہم السلام کی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں اس ادارے کے پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بھی اہلِ بیت علیہم السلام کی معارف کی نشر و اشاعت کے راستے میں ثقافتی اور میڈیا سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس ادارے کے ذمہ داران کے لئے کامیابی اور مزید توفیقات کی دعا فرمائی۔




