شیعہ مرجعیت

زکات کے مصارف میں فی سبیل اللہ سے مراد قربة الی اللہ ہے، چاہے اس کا فائدہ ایک ہی فرد کو پہنچے: آیۃ اللہ العظمی شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست جمعرات 6 ربیع الاول 1448 کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی سابقہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زکات کے مصارف میں سے ایک مصرف جو فی سبیل اللہ ہے، اس کے متعلق فرمایا: فی سبیل اللہ کا معنی یہ نہیں ہے کہ اس کا فائدہ تمام لوگوں تک پہنچے، اگر اس کا فائدہ ایک ہی شخص کو پہنچے تب بھی وہ فی سبیل اللہ کا مصداق ہے۔

معظم لہ نے مزید تاکید فرمائی: فی سبیل اللہ کا معنی قربة الی اللہ ہے، چاہے اس کا نفع ایک ہی فرد کو پہنچے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button