افریقہ

ابوجا میں 50 سے زائد مسلم و مسیحی رہنماؤں نے تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے؛ انتہاپسندی اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف مشترکہ بین المذاہب نظام قائم

ابوجا میں 50 سے زائد مسلم و مسیحی رہنماؤں نے تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے؛ انتہاپسندی اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف مشترکہ بین المذاہب نظام قائم

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں مسلمان اور مسیحی برادریوں کے 50 سے زائد ممتاز رہنماؤں اور نمائندوں نے ایک مشترکہ اجلاس میں پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔

اس اقدام کا مقصد مذہبی کشیدگی کی روک تھام، انتہاپسند عناصر کا مقابلہ اور نفرت انگیز بیانات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

مؤسسۂ گفت‌وگوی ادیان کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، اس اجلاس کے دوران اسلامی اور مسیحی اداروں کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کے نتیجے میں نائجیریا اور مغربی افریقہ کی سطح پر بین المذاہب تعاون کی نگرانی اور انتظام کے لیے ایک مستقل مشترکہ نظام قائم کیا جائے گا۔

عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ نے اس اقدام کو دونوں بڑے مذاہب کے رہنماؤں اور پیروکاروں کے درمیان تعلقات میں ایک ’’نئے باب کا آغاز‘‘ قرار دیا۔

شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سماجی امن کے استحکام، باہمی احترام کے تحفظ اور مذہبی و اعتقادی اختلافات کو عملی تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے مذہبی رہنماؤں کی صلاحیتوں اور اثر و رسوخ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button