امریکہ
مشی گن میں اسلام مخالف اجتماع کی امریکی کانگریس کی مسلم رکن کی جانب سے مذمت، بچوں پر اسلاموفوبیا کے اثرات کے حوالے سے انتباہ
مشی گن میں اسلام مخالف اجتماع کی امریکی کانگریس کی مسلم رکن کی جانب سے مذمت، بچوں پر اسلاموفوبیا کے اثرات کے حوالے سے انتباہ
امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئر بورن میں اسلام مخالف اور کشیدگی پیدا کرنے والے ایک اجتماع کے انعقاد کے بعد، جس کے نتیجے میں جھڑپ ہوئی اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا، شہر کی مسلم برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
خبر رساں ادارے ’’ٹی آر ٹی‘‘ کے مطابق، امریکی کانگریس کی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی اور سیاسی رہنماؤں سے اسلام مخالف عناصر کے خلاف واضح اور سنجیدہ موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈیئر بورن کے میئر نے بھی خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلمان بچوں پر ان نسل پرستانہ رویوں کے نفسیاتی اثرات کے حوالے سے خبردار کیا۔




