افریقہ
نائجر کے دارالحکومت میں بلغاریہ کے مسلمان مخیر حضرات کے تعاون سے نئی مسجد کا افتتاح، مستحقین میں امدادی اشیا کی تقسیم
نائجر کے دارالحکومت میں بلغاریہ کے مسلمان مخیر حضرات کے تعاون سے نئی مسجد کا افتتاح، مستحقین میں امدادی اشیا کی تقسیم
نائجر کے دارالحکومت نیامی میں بلغاریہ کی مسلم برادری کے مالی تعاون اور خیرخواہانہ شراکت سے ایک نئی مسجد تعمیر کی گئی، جس کا دونوں ممالک کے دینی حکام کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب کے دوران افتتاح کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی ’’اناطولیہ‘‘ کے مطابق، بلغاریہ کے مفتیان کے ایک وفد کی موجودگی میں نیامی کی اس نئی مسجد کا افتتاح کیا گیا، جو ایک بین الاقوامی فلاحی مہم کا نتیجہ ہے۔
اس روحانی تقریب کے موقع پر امدادی سرگرمیوں کے تحت 400 نسخے قرآن کریم تقسیم کئے گئے اور کم آمدنی والے خاندانوں کو کھانا بھی فراہم کیا گیا۔