شام
دمشق کی عدالت میں بشار الاسد کے چچا زاد بھائی ’وسیم اسد‘ کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت کا حکم
دمشق کی عدالت میں بشار الاسد کے چچا زاد بھائی ’وسیم اسد‘ کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت کا حکم
دمشق کی فوجداری عدالت نے معزول شامی صدر بشار الاسد کے چچا زاد بھائی وسیم اسد کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جان بوجھ کر قتل کرنے کے الزامات میں سزائے موت سنائی ہے۔
العربیہ نیوز نیٹ ورک کے مطابق، عدالت کے جج نے تاکید کی ہے کہ ملزم نے مشرقی غوطہ اور جرمانا جیسے علاقوں میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں حصہ لیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس مقدمہ کو حتمی جائزے کے لئے اعلیٰ عدالت کو بھیج دیا گیا ہے۔