
پاکستانی حکومت کی جانب سے اعلیٰ طبی تعلیم کے راستے اچانک بند کئے جانے کے اقدام نے افغان طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو ایک سنگین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
فائننشیال ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایک جامع ہدایت نامہ کے ذریعہ سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں میں تمام افغان طلبہ کی تعلیم معطل کر دی ہے۔
اس اعلامیہ کے مطابق زیرِ تعلیم طلبہ کو اپنے ملک واپس جانے کا پابند کیا گیا ہے، جبکہ نئے درخواست دہندگان کے داخلے بھی آئندہ اطلاع تک روک دیے گئے ہیں۔




