دنیا
گزشتہ سال دنیا بھر میں 350 امدادی کارکن ہلاک
گزشتہ سال دنیا بھر میں 350 امدادی کارکن ہلاک
امدادی کارکنوں کے سکیورٹی ڈیٹا بیس (AWSD) کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال دنیا بھر میں 350 امدادی کارکن انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں غزہ میں 186 اور سوڈان میں 71 ہلاکتیں ہوئیں، جس کے باعث یہ دونوں دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک علاقے رہے۔
اس کے علاوہ 322 امدادی کارکن زخمی جبکہ 235 افراد اغوا کئے گئے۔ امدادی تنظیموں کے عہدیداروں نے بین الاقوامی قوانین کے تحت امدادی کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان پر مسلسل حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
دویچے ویلے فارسی (DW) کے مطابق، یہ اعداد و شمار بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے جائزوں کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔




