سعودی عرب

الاحساء میں تکفیری گروہ کی سرگرمیوں میں اضافہ، شیعوں کے خلاف اشتعال انگیزی کا الزام

الاحساء – سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں "دار الآل والصحب الوقفیہ” نامی وہابی تکفیری گروہ کی سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اطلاعاتی اکاؤنٹ "مسوّرات” کے مطابق یہ گروہ سوشل میڈیا اور کتابچوں کے ذریعے شیعوں کو "رافضہ” قرار دے کر تشیع ترک کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کی جانے والی کتابوں میں ائمہ اہلبیت علیہم السلام بالخصوص حضرت علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں توہین آمیز اور تکفیری مواد شامل ہے، جبکہ یزید بن معاویہ کی حمایت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

"مسوّرات” کا دعویٰ ہے کہ گروہ کو سعودی وزارت داخلہ سے اجازت حاصل ہے اور اس کا مرکز ریاض میں ہے۔ الاحساء میں مقامی شخصیات اور تاجروں کو مدعو کرکے انہیں یہ مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروہ نے مشرق وسطی کی شیعہ آبادی پر حملوں کے لئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کیں۔ الاحساء کے الصالحیہ پولیس مرکز نے تکفیری عناصر سے جھگڑے کے الزام میں کم از کم تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

مقامی سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ الاحساء میں اس قسم کی سرگرمیاں نئی نہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button