خبریںمقدس مقامات اور روضے

یورپی یونین کے وفد کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

کربلائے معلی کے دینی و ثقافتی ورثے سے آگاہی

یورپی یونین کے ایک نمائندہ وفد نے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچ کر روضہ امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔

وفد کے ارکان نے حرمِ مطہر میں حاضری کے ساتھ اس مقدس مجموعے کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور اس روضۂ اقدس کے تاریخی پس منظر، معماری خصوصیات اور اس کے روحانی و ثقافتی مقام سے آگاہی حاصل کی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے روضہ امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دورے کے دوران یورپی یونین کے وفد کو حرمِ مطہر کی مذہبی اہمیت اور وہاں موجود تاریخی عمارات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

یورپی یونین کے نمائندوں نے حرمِ مطہر کے ذمہ داران کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے روضہ مبارک سیدالشہداء علیہ السلام کی نمایاں معماری خصوصیات اور وہاں حاکم روحانی فضا پر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

یہ دورہ بین الاقوامی وفود کی میزبانی کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کا حصہ تھا، تاکہ عالمی برادری کو قیامِ حسینی کے لازوال پہلوؤں، حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے آزادی بخش افکار اور آپؑ کی اعلیٰ انسانی اقدار سے مزید آشنا کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button