اسلامی دنیاخبریں

بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور دنیا بھر میں متعلقہ مراکز میں مجالس شہادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کا انعقاد

ماہ صفر کے اختتامی ایام میں رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے بیت مرجعِ عالیقدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں مجالسِ عزا و سوگواری کا انعقاد کیا گیا۔

ان مجالس میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی، علمائے کرام، افاضل، طلاب حوزہ ہائے علمیہ، ممتاز شخصیات، زائرین اور عزاداروں نے شرکت کی۔

ان مجالس عزا میں خطبا اور مقررین نے سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ کریمانہ اور تاریخِ اسلام کے اہم واقعات کو بیان کیا، جبکہ ذاکرین و مداحانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرتے ہوئے مصائب اور نوحہ خوانی کی۔

اسی مناسبت سے عراق کے مقدس عتباتِ عالیات، مساجد، حسینیہ جات اور تکایہ سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں بھی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے سوگ میں مجالسِ عزا منعقد ہوئیں، جہاں عقیدت مندوں اور سوگواروں نے حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مظلومانہ شہادت پر اشکِ غم بہائے۔

اسی دوران آیت‌اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفاتر اور ان سے وابستہ مراکز نے بھی ایران، عراق، لبنان، شام، مڈغاسکر اور بعض یورپی ممالک سمیت مختلف خطوں میں شہادتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کئے۔

ان پروگراموں میں مجالسِ عزاداری، دینی و اعتقادی موضوعات پر خطابات، زائرین اور مومنین کے شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات، نذری و تبرکی کھانے کی تقسیم اور مختلف میڈیا پروگراموں کی تیاری و نشریات شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button