لبنان
بیروت میں شام کی سابق حکومت کے اعلیٰ افسر گرفتار
بیروت میں شام کی سابق حکومت کے اعلیٰ افسر گرفتار
لبنان کی سکیورٹی فورسز نے شام کی سابق حکومت کی فوج کے 17ویں ڈویژن کے سابق کمانڈر میجر جنرل عادل عیسیٰ کو بیروت میں شامی سفارت خانے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
روسی خبررساں ایجنسی آر ٹی کے مطابق، انہیں قتل، تشدد اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں لبنانی استغاثہ کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔
بیروت کے عدالتی حکام نے مقدمے کی تحقیقات اور ممکنہ حوالگی کے لیے شام کے اٹارنی جنرل سے متعلقہ دستاویزات طلب کی ہیں۔




