افغانستان
مزارِ شریف افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے تعاون سے اربعینِ حسینی کی مجلسِ عزاء کا انعقاد
مزارِ شریف افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے تعاون سے اربعینِ حسینی کی مجلسِ عزاء کا انعقاد
اربعینِ حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے تعاون سے شاندار مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔
یہ روح پرور مجلس عزا مسجد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں اربعین 1448 ہجری کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین، محبان اور اہلِ بیت علیہم السلام کے عاشقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے مجالسِ عزاء برپا کر کے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی، حضرت سیدالشہداء علیہ السلام اور نہضتِ عاشورا کے بلند مقاصد سے اپنے عہد کی تجدید کی اور آپؑ کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔




