ایشیاء

ملائیشیا کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی واپسی کے منصوبے سے مشروط پسپائی کا اعلان

ملائیشیا کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی واپسی کے منصوبے سے مشروط پسپائی کا اعلان

ملائیشیا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر روہنگیا پناہ گزینوں کی جان کو کسی بھی قسم کا خطرہ یا ظلم و ستم کا اندیشہ ہوا تو 5 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کا عمل روک دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ مقامی آبادی اور پناہ گزینوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سماجی دباؤ اور بعض کشیدگیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات، فہمی فاضل نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ ان پناہ گزینوں کی سیکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اس سے قبل ان افراد کی واپسی کے منصوبے کا ذکر کر چکے تھے، تاہم حکومتی حکام نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان پناہ گزینوں کی جان و مال یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو انہیں واپس بھیجنے کا منصوبہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button