امریکہ

امریکہ میں مسجد امام علی علیہ السلام اربعین حسینی کی عزاداری کی میزبان بنی

اربعین حسینی کے موقع پر امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی شیرازی سے منسوب "مسجد امام علی علیہ السلام” میں عزاداری منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں مومنین اور محبینِ اہلِ بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔

اس کے بعد حجۃ الاسلام مصطفی آخوند نے خطاب کرتے ہوئے اربعین حسینی کے مقام، حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی تحریک کے پیغامات اور عاشورا کی اقدار کی حفاظت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مجلس عزا کے اختتام پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی شہادت میں مرثیہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button