افریقہ
کانگو میں ایبولا کی وبا؛ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اور اچانک اضافہ
کانگو میں ایبولا کی وبا؛ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اور اچانک اضافہ
کانگو سے موصول ہونے والی تازہ ترین طبی رپورٹس کے مطابق ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی 1 ہزار 500 سے بڑھ چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق متاثرین اور اموات کی شرح میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے صحتِ عامہ کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
ٹی آر ٹی فارسی نے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس اچانک اضافے نے متاثرہ علاقوں میں وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ طبی عملے اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو بحران زدہ علاقوں میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔




