غیر درجہ بندی

رسولِ اکرم، امیرالمؤمنین، حضرت زہرا اور امام حسن کے بعد امام حسین علیہم السلام تمام ائمۂ اطہار علیہم السلام میں افضل ہیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد ہفتہ، 17 صفر 1448ھ کو ہوا، جس میں حسبِ سابق مختلف فقہی اور اعتقادی مسائل کے حوالے سے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے فضائل اور مراتب کے فرق پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: تمام معصومین علیہم السلام کا علم یکساں ہے اور اس اعتبار سے کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں، البتہ مقام، فضیلت اور درجات کے لحاظ سے ان کے درمیان فرق پایا جاتا ہے۔

معظم لہ نے رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر معصومین علیہم السلام کے مقام کے فرق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نبی ہیں، جبکہ باقی تیرہ معصومین علیہم السلام انبیاء نہیں بلکہ اوصیائے الٰہی ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: روایات اور دیگر دینی دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام تمام ائمۂ اطہار علیہم السلام میں سب سے افضل ہیں۔

ان کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بلند ترین مقام ہے، پھر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور اس کے بعد امام حسین علیہ السلام فضیلت و مقام کے اعتبار سے دیگر ائمۂ اطہار علیہم السلام پر مقدم ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button