یورپ
برطانیہ میں 140 فٹ بال میدانوں کے برابر جنگل کی آگ، جوہری پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی
برطانیہ میں 140 فٹ بال میدانوں کے برابر جنگل کی آگ، جوہری پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی
برطانیہ کی انگلش کاؤنٹی سفوک میں لگنے والی وسیع جنگل کی آگ تقریباً 247 ایکڑ رقبے تک پھیل کر سائزویل بی نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب جا پہنچی، جس کے بعد ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق فی الحال جوہری تنصیب کو براہِ راست خطرہ نہیں، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہوا کا رخ بدلنے کی صورت میں دھواں پلانٹ کے آپریشنز کو متاثر کر سکتا ہے۔
ماہرین نے یقین دلایا ہے کہ ری ایکٹر جدید حفاظتی نظام، بیک اپ کولنگ سسٹمز اور ہنگامی انتظامات کے باعث محفوظ ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے فوری طور پر بند بھی کیا جا سکتا ہے۔




