پاکستان
نظامی اصلاحات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، محسن نقوی
نظامی اصلاحات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی، انتظامی اور سماجی مسائل کا حل بنیادی اصلاحات، مؤثر گورننس، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں عارضی مراعات نہیں بلکہ میرٹ پر روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع درکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو بروقت دور نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
محسن نقوی نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد میں اختلافات سے بالاتر ہو کر اصلاحات کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں۔




