عراق

عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شامی زائرینِ اربعین کے لئے سکیورٹی اور سہولیات کا انتظام

عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شامی زائرینِ اربعین کے لئے سکیورٹی اور سہولیات کا انتظام

عراق کے صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز نے کربلا جانے والے شامی زائرینِ اربعین کے استقبال کے لئے خصوصی سروس پلان کا آغاز کیا ہے۔

اس منصوبہ کے تحت زائرین کو سرحدی داخلی مقامات سے کربلائے معلیٰ تک پہنچانے کے لئے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ راستے میں کھانا اور پینے کا پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ سفر کی دشواریاں کم کی جا سکیں۔

یہ اقدامات اربعینِ حسینی کے عظیم اجتماع کے موقع پر ملکی و غیر ملکی زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button