یمن
اربعین کے موقع پر فاو سے کربلائے معلیٰ تک پیدل سفر کا آغاز
اربعین کے موقع پر فاو سے کربلائے معلیٰ تک پیدل سفر کا آغاز
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ حسینیہ قصر الرضا علیہ السلام اور ہیئت بطل العلقمی علیہ السلام کے اراکین نے اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے جنوبی شہر فاو سے کربلائے معلیٰ تک پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔
قافلے کے شرکاء راستے میں ہر شہر میں قیام کے دوران شب کے وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالسِ عزا منعقد کرتے ہیں۔ اس سفر کا مقصد زیارتِ اربعین کی عظیم شعائر کی تجلیل اور حضرت سیدالشہداء علیہ السلام سے عقیدت کا اظہار ہے۔




