ایشیاء
میانمار 5000 روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادہ، ملائشیا کا اعلان
میانمار 5000 روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادہ، ملائشیا کا اعلان
ملائشیا کے وزیر اعظم انوار ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ میانمار دوطرفہ مذاکرات کے بعد ابتدائی مرحلے میں ملائشیا میں مقیم 5000 روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے پر رضامند ہوگیا ہے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو روہنگیا بحران کے حل کی جانب اہم پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میانمار بنگلہ دیش میں موجود تقریباً ۳ لاکھ روہنگیا کی واپسی پر بھی اصولی طور پر متفق ہے، تاہم اس کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی۔
ملائشیا نے مسئلے کے دیرپا حل کے لیے میانمار سے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔




