
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری پر عائد پابندیوں، پیکا ایکٹ، ایران۔پاکستان سرحد کی بندش اور شہری حقوق پر تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام آئینی و قانونی حق ہے، اس پر غیر ضروری پابندیاں اور عزاداروں کے خلاف مقدمات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے عزاداروں سے اپیل کی کہ پنجاب پولیس کے کسی شورٹی بانڈ پر دستخط نہ کریں اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں حسبِ روایت بھرپور شرکت کریں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عزاداری میں رکاوٹیں ختم کی جائیں اور ایران۔پاکستان سرحد کھول کر زائرین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔




