صحت اور زندگی
شدید گرمی کے بعد فوراً اے سی کے سامنے بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار
شدید گرمی کے بعد فوراً اے سی کے سامنے بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار
ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی کے سامنے بیٹھنا یا انتہائی ٹھنڈے ماحول میں جانا جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ان کے مطابق اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی سے سر درد، گلے کی خراش، کھانسی، سانس کی تکلیف اور چکر جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھر آنے کے بعد چند منٹ نارمل درجہ حرارت میں گزاریں، مناسب مقدار میں پانی پئیں اور اے سی کا درجہ حرارت معتدل رکھیں تاکہ جسم بتدریج ماحول سے ہم آہنگ ہو سکے۔




