پاکستان

پاکستان:خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈز سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی

پاکستان:خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈز سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی

خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ روز کے دوران شدید بارشوں اور فلش فلڈز کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے، جبکہ 37 مکانات متاثر ہوئے جن میں 8 مکمل اور 29 جزوی طور پر منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال ہے اور عوام کو ہنگامی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button