عراق

عراق کے شہر ناصریہ سے اربعین کے سب سے بڑے پیدل قافلے کا کربلا کی جانب سفر شروع

عراق کے شہر ناصریہ سے اربعین کے سب سے بڑے پیدل قافلے کا کربلا کی جانب سفر شروع

عراق کے صوبہ ذی قار کے شہر ناصریہ سے اربعینِ حسینی کے سب سے بڑے پیدل قافلے نے کربلائے معلیٰ کی جانب اپنے روحانی سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہزاروں عاشق اور عقیدت مند اس عظیم قافلے میں شامل ہیں، جو سینکڑوں کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرتے ہوئے اربعینِ حسینی کے موقع پر روضۂ امام حسین علیہ السلام پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔

راستے بھر قائم خدمت گزار مواکب اور مقامی باشندوں نے زائرین کی مہمان نوازی، رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کا بھرپور انتظام کیا ہے تاکہ زائرین اپنا سفر آرام اور اطمینان کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button