یورپ

برطانیہ میں مساجد پر ایک سال میں 70 نفرت انگیز حملے رپورٹ

برطانیہ میں مساجد پر ایک سال میں 70 نفرت انگیز حملے رپورٹ

لندن: برطانیہ بھر کی مساجد پر گزشتہ ایک برس کے دوران 70 حملے اور نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کئے گئے، جن میں آتش زنی، توڑ پھوڑ، دھمکیاں اور مذہبی نفرت پر مبنی دیگر واقعات شامل ہیں۔

برٹش مسلم ٹرسٹ کے مطابق مساجد کو سیکیورٹی فنڈز کے حصول میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔ تنظیم نے حکومت سے فنڈز کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مسلمان مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم کی تشویشناک سطح کا سامنا کر رہے ہیں اور حکومت تمام درخواستوں پر جلد کارروائی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button