پاکستان

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ

موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد۔ پاکستان میں موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کی منظوری کے بعد کال اور ڈیٹا پیکجز کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق مختلف موبائل پیکجز 19 سے 33 فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا، جبکہ 15 روزہ پیکجز 300 روپے، ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے، تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنی ویب سائٹ پر نئے ٹیرف شیٹس جاری کر دیے ہیں، جن میں موبائل کمپنیوں کے پیکجز، نرخ، مدت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button