اربعین حسینیؑ کے موقع پر مؤسسهٔ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے مواکب میں پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز
اربعین حسینیؑ کے موقع پر مؤسسهٔ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے مواکب میں پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز
کربلائے معلیٰ میں قائم ثقافتی و فلاحی مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام نے اربعین حسینیؑ کے موقع پر زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے خدماتی مواکب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مؤسسہ نے اپنی رفاہی سرگرمیوں کے تسلسل میں کربلا پہنچنے والے زائرین کے لیے 15 لاکھ گلاس پینے کے صاف پانی کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ خدمت امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ اور امام حسین گلوبل انسٹی ٹیوٹ (IHC) کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہے۔
شدید گرمی اور زائرین کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر، مؤسسهٔ مصباح الحسین علیہ السلام نہ صرف زیارتی راستوں اور خدماتی مواکب میں پانی فراہم کر رہا ہے بلکہ بڑی مقدار میں پینے کا صاف پانی مساجد، حسینیوں، مجالسِ عزا اور زائرین کی میزبانی کرنے والے گھروں تک بھی پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔
یہ فلاحی اور انسان دوست اقدام مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی ان ہدایات کی روشنی میں انجام دیا جا رہا ہے، جن میں آپ نے زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی ہر ممکن اور ہمہ جہت خدمت کو ایک اہم دینی و انسانی ذمہ داری قرار دیا ہے۔




