نیٹ امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کا صدرِ جمہوریہ کو خط
نیٹ امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کا صدرِ جمہوریہ کو خط
نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) اور وی ایم ایم سی و صفدرجنگ اسپتال کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز (RDA) نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے نیٹ (NEET) امتحانی نظام میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امتحانی عمل میں شفافیت، دیانت داری اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹروں نے جنتر منتر پر مظاہرین کے خلاف مبینہ پولیس کارروائی کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے زور دیا کہ اسپتال صرف علاج و معالجے کے مراکز ہیں، انہیں کسی بھی قسم کی حراست یا دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے طبی اخلاقیات، مریضوں کے حقوق اور صحت کے عوامی اداروں کی خودمختاری کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔




