دنیاعراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

شیعانِ جنوبی عراق کی کرامت و سخاوت کی درخشاں مثال؛ اربعین سے قبل ایرانی اور کویتی زائرین کے لئے 838 عوامی موکب قائم

صوبۂ ذی قار میں حسینی انجمنوں اور مواکب کے ذمہ داران نے اعلان کیا ہے کہ اربعینِ حسینیؑ کے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لئے صوبے کے مختلف راستوں پر 838 عوامی موکب مکمل طور پر تیار کر دیے گئے ہیں۔

ان مواکب کا مقصد کربلائے معلّیٰ کی جانب پیدل سفر کرنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت اور خدمت فراہم کرنا ہے۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، ذی قار میں ہیئتِ مواکبِ حسینی کے سربراہ رحیم الزیدی نے بتایا کہ مرکزی شاہراہوں پر قائم تمام مواکب میں بڑے خیمے، مہمان نوازی کا مکمل سامان اور دیگر ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں، تاکہ ایران اور کویت کی سرحدوں سے آنے والے زائرین، جو جنوبی عراق کے راستے کربلائے معلّیٰ جا رہے ہیں، ان کا شایانِ شان استقبال کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خدمات بصرہ صوبہ کی انتظامی حدود سے شروع ہو کر صوبۂ مثنیٰ کی سرحد تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 838 مواکب 24 گھنٹے رضاکارانہ بنیادوں پر زائرین کو کھانے پینے، آرام و قیام، طبی و صحت کی سہولیات اور رہنمائی جیسی خدمات فراہم کریں گے، تاکہ زائرین کا سفر محفوظ، پُرسکون اور ہر ممکن سہولت کے ساتھ جاری رہے، اور وہ اربعینِ حسینیؑ کے عظیم اجتماع میں بآسانی شریک ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button