خبریںشیعہ مرجعیت

بعض علماء کے مطابق حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کا اصل نام "فاطمہ" تھا اور "رقیہ" آپ کا لقب تھا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست اتوار، 4 صفر 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں حسبِ معمول مختلف فقہی موضوعات پر حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایک ایسے مستحب عمل کی طرف توجہ دلائی جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں اور عموماً اس پر عمل بھی نہیں کرتے۔ آپ نے فرمایا: مستحب ہے کہ جب بچہ ابھی ماں کے شکم میں ہو اور اس کی ولادت سے پہلے ہی اس کے لئے تین چیزیں مقرر کر دی جائیں:

  1. نام
  2. کنیت
  3. لقب

معظم لہ نے مزید فرمایا: حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت سے پہلے ہی آپ کا نام حسین، کنیت ابو عبداللہ اور لقب سید الشہداء مقرر کر دیا گیا تھا۔ ہمارے لئے بھی یہی عمل مستحب ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: بعض علماء کا کہنا ہے کہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کا اصل نام "فاطمہ” تھا، جبکہ "رقیہ” آپ کا لقب تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button