پاکستان

پاکستان کے بعض سنی مدارس میں معصومیت پھر لہو لہان

پاکستان کے بعض سنی مدارس میں معصومیت پھر لہو لہان

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بعض سنی مدارس سے مبینہ جنسی زیادتی کے دو افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے علاقہ چمبڑ میں ایک مدرسہ کے 12 سالہ طالب علم کی لاش برآمد ہوئی، جہاں پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ واقعہ میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر ضلع بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں ایک مدرسہ کے قاری کے خلاف کم عمر طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں مقدمات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق عدالتی و تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button