پاکستان

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدامی نوٹس پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدامی نوٹس پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاج

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے رام پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام کے نوٹس کو جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ یہ کارروائی تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور اس کے پیچھے سیاسی انتقام کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی خامیوں کو بات چیت اور ضابطے کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے، مگر برسوں کی محنت سے قائم جامعہ کو منہدم کرنا تعلیمی مفاد کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button