شیعہ مرجعیت

مہر اور سابقہ قرض کی ادائیگی میں کرنسی کی موجودہ قدر کو مدنظر رکھا جائے

مہر اور سابقہ قرض کی ادائیگی میں کرنسی کی موجودہ قدر کو مدنظر رکھا جائے

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست 26 محرم الحرام 1448ھ بروز اتوار منعقد ہوئی، جس میں حسبِ معمول آپ نے شرکاء کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

کرنسی کی قدر و قیمت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: روایات میں کرنسی کی قدر میں غیر معمولی کمی کے مسئلہ کا صریح تذکرہ نہیں ملتا، کیونکہ اس زمانے میں ایسی صورتِ حال عام نہ تھی۔

آپ نے مزید فرمایا: میرے نزدیک قیمت کا تعلق کرنسی کے ساتھ "حیثِ تقییدی” رکھتا ہے، نہ کہ "حیثِ تعلیلی”۔ اس بنا پر مہر یا سابقہ دیون کی ادائیگی میں صرف نامزد رقم کو معیار نہیں بنایا جائے گا، بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ قرض یا مہر مقرر ہونے کے وقت اس رقم کی حقیقی مالیت کیا تھی۔ لہٰذا ادائیگی بھی اسی مالیت کے مطابق ہونی چاہیے، نہ کہ صرف اس عددی رقم کے مطابق جس کی قدر وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں طور پر کم ہو چکی ہو۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button