پاکستان
سنبھل میں عیدگاہ پر بلڈوزر کارروائی، مبینہ غیر قانونی تعمیر منہدم
سنبھل میں عیدگاہ پر بلڈوزر کارروائی، مبینہ غیر قانونی تعمیر منہدم
اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں انتظامیہ نے سرکاری زمین پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسمولی تھانہ علاقے کے گاؤں مڑھن میں واقع ایک عیدگاہ کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کر دیا۔
حکام کے مطابق عیدگاہ قبرستان کی سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تھی، جس کے خلاف پہلے ہی بے دخلی کے احکامات جاری کئے جا چکے تھے۔
کارروائی کے دوران تحصیل انتظامیہ، آر اے ایف اور تین تھانوں کی پولیس فورس موقع پر موجود رہی، جبکہ انتظامیہ نے اسے تجاوزات کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا۔




