پاکستان

سپریم کورٹ کی عبوری راحت: کمال مولا مسجد کے قریب جمعہ کی نماز کی اجازت

سپریم کورٹ کی عبوری راحت: کمال مولا مسجد کے قریب جمعہ کی نماز کی اجازت

سپریم کورٹ آف انڈیا نے دھار کے بھوج شالہ–کمال مولا مسجد تنازع میں مسلمانوں کو عبوری راحت دیتے ہوئے جمعہ کے روز دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک متنازع کمپلیکس کے قریب ایک علیحدہ کھلی جگہ پر نمازِ جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ انتظام عارضی نوعیت کا ہے اور حتمی فیصلے کے تابع ہوگا۔

یہ حکم مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 15 مئی کے اس فیصلہ کے خلاف دائر اپیل پر جاری کیا گیا، جس میں بھوج شالہ کمپلیکس کو ہندو مندر قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو وہاں نماز ادا کرنے کی سابقہ اجازت ختم کر دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے مقدمہ کی مزید سماعت کے لئے معاملہ مناسب بنچ کے سپرد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button