افریقہخبریں

نائجیریہ کی سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ اغوا کئے گئے 25 سے زائد طلبہ اور اساتذہ بازیاب

نائجیریہ کی سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 25 سے زائد طلبہ اور متعدد اساتذہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جنہیں کئی ماہ قبل مسلح گروہوں نے اغوا کر لیا تھا۔

اس واقعہ نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش اور عوامی احتجاج کو جنم دیا تھا، تاہم مغویوں کی اپنے اہلِ خانہ سے بحفاظت واپسی پر اس افسوس ناک واقعے کا اختتام ہوا۔

بی بی سی (BBC) کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے صدر کے ترجمان بایو اونانوگا نے بتایا کہ ریاست اوئیو (Oyo) میں کئے گئے اس آپریشن کے دوران 25 سے زائد طلبہ اور متعدد اساتذہ کو آزاد کرایا گیا، جنہیں مئی کے مہینے میں اوریئرے (Oriire) کے علاقے میں واقع تین اسکولوں سے اغوا کیا گیا تھا۔

نائجیریہ کے صدارتی دفتر نے بچوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی رہائی کے لیے اغوا کاروں کو کسی قسم کا تاوان ادا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button