92 فیصد ویب سائٹس پر طبی نگرانی کے بغیر وزن کم کرنے کی ادویات تجویز کئے جانے کا انکشاف
92 فیصد ویب سائٹس پر طبی نگرانی کے بغیر وزن کم کرنے کی ادویات تجویز کئے جانے کا انکشاف
امریکہ کی ییل یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنے والی GLP-1 ادویات تک آن لائن رسائی نہایت آسان ہے اور بیشتر صورتوں میں ضروری طبی نگرانی موجود نہیں ہوتی۔
بلومبرگ کے مطابق، تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جائزہ لی گئی 92 فیصد ویب سائٹس صرف ایک آن لائن فارم پُر کروانے کے بعد، مریض کی طبی تاریخ، دیگر بیماریوں یا ادویات کے ممکنہ باہمی اثرات کا جائزہ لیے بغیر، ڈاکٹر سے براہِ راست مشاورت کے بغیر ہی دوا تجویز کر دیتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق 69 فیصد پلیٹ فارمز نے خریدار کو دوا بھی ارسال کر دی۔
مزید تشویش ناک بات یہ سامنے آئی کہ ان میں سے بیشتر ویب سائٹس ایسی غیر منظور شدہ کمپاؤنڈ (مرکب) ادویات فروخت کر رہی ہیں، جنہیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی منظوری حاصل نہیں ہے۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان ادویات کے ممکنہ سنگین مضر اثرات کے پیشِ نظر، ان کا استعمال صرف مریض کی مکمل طبی جانچ اور میڈیکل ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جانا چاہیے۔




