صحت اور زندگی

سیب اور کھیرے کا حیرت انگیز اثر؛ مفت پھل و سبزی اسکیم سے طلبہ کی توجہ اور رویّے میں نمایاں بہتری

برطانیہ کے اسکولوں میں طلبہ کو مفت پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کی اسکیم سے متعلق نئی رپورٹوں کے مطابق، اس سادہ اقدام نے صرف جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ بچوں کے رویّے اور تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، اس پروگرام کے نفاذ کے بعد 94 فیصد اساتذہ نے طلبہ کی توجہ میں اضافہ اور ان کے رویّے میں واضح بہتری کی اطلاع دی ہے۔

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس منصوبے سے پہلے بہت سے طلبہ بھوک یا غیر صحت بخش اسنیکس کے استعمال کی وجہ سے کلاس میں مناسب انداز سے سیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے، تاہم پھلوں اور سبزیوں جیسے صحت بخش متبادل نے ان کی توجہ، سرگرمی اور تعلیمی ماحول میں مثبت شرکت کو نمایاں طور پر بہتر بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button