لکھنؤ ریلوے میں سماعت سے محروم مسافروں کیلئے اے آئی پر مبنی اشارتی زبان کا نظام متعارف
لکھنؤ ریلوے میں سماعت سے محروم مسافروں کیلئے اے آئی پر مبنی اشارتی زبان کا نظام متعارف
لکھنؤ کے بادشاہ نگر ریلوے اسٹیشن پر انڈین ریلوے نے ملک کا پہلا اے آئی سے چلنے والا اشارتی زبان کا معلوماتی نظام شروع کر دیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ٹرینوں کے اعلانات، آمد و روانگی کے اوقات اور پلیٹ فارم کی معلومات ایل ای ڈی اسکرینوں پر ہندوستانی اشارتی زبان میں فراہم کی جائیں گی، جس سے سماعت سے محروم مسافر بغیر کسی مدد کے آسانی سے سفری معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ جدید نظام مسافروں کے لیے یکساں اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوا تو اسے مرحلہ وار ملک کے دیگر بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی متعارف کرایا جائے گا، تاکہ خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کو مزید آسان، محفوظ اور خودمختار سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔




